0

۔،۔تین بچوں کے والدجسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ سوفی کو شادی کے (اٹھارہ) سال بعد علیحدگی اختیار کر لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔تین بچوں کے والدجسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ سوفی کو شادی کے (اٹھارہ) سال بعد علیحدگی اختیار کر لی۔ نذر حسین۔،۔

٭کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ سوفی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، جسٹس ٹروڈو نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ بامعنی اور مشکل بات چیت کے بعد ہم دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا/اوٹاوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ سوفی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، جسٹس ٹروڈو نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ بامعنی اور مشکل بات چیت کے بعد ہم دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وزیر اعظم کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے قانونی علیحدگی کے معاہدے پر دستخط تک کر دیئے ہیں، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ سوفی کے تین بچے ہیں جن میں 15 سالہ زیوئیر۔ 14 سالہ ایلا گریس اور 9 سالہ ہیڈرین ہیں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ خاندانی ہیں سوفی اور وزیر اعظم اپنے بچوں کو محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں