۔،۔ موبائل چارجر نے بچے کی جان لے لی،آٹھ ماہ کی بچی منہ میں تار ڈالنے سے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭اتراکنٹر میں آٹھ ماہ کی بچی منہ میں تار کا پن ڈالنے اور بجلی کے جھٹکے سے ہلاک ہو گی،کرناٹک میں موبائل چارجر نے بچے کی جان لے لی,دیکھتے ہی دیکھتے جس گھر کو سالگرہ کی تقریب کے لئے سجایا گیا تھا وہاں صف ماتم بچھ گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بنگلور/کرناٹک/اتراکنٹر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرناٹک کے اتراکنٹر ضلع کے سدرارڈا گاوُں میں افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوئچ بورڈ کے ساکٹ سے جڑے موبائل چارجر کی تار کا پن چبانے کے بعد ایک آٹھ ماہ کے بچے کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق موبائل کا چارجر ساکٹ سے جڑا ہوا تھا جبکہ سوئچ آف نہیں تھا، چارجر کی تار پکڑنے والے بچے نے موبائل چارجر کی تار کی پن منہ میں لے کر چبانا شروع کر دی اور کرنٹ لگ گیا، گھر والوں سے اسے فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر باپ گر کر بے ہوش۔دیکھتے ہی دیکھتے جس گھر کو سالگرہ کی تقریب کے لئے سجایا گیا تھا وہاں صف ماتم بچھ گئی