۔،۔ چھ سالہ بچی کے اغوا،قتل کے جرم میں مہلک انجکشن کے ذریعہ پھانسی دے دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭بونی ٹیرے(میسوری) نے چھ سالہ بچی کے اغوا کیا تھا اسے مار مار کر ہلاک کر دیا جسے ایک سال بعد مہلک انجکشن کے ذریعہ پھانسی دے دی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیویارک/بونی ٹیرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سالہ جانی جانسن کو شام 6:33 بجے مہلک انجکشن کے ذریعہ پھانسی دے دی گئی، ٹیلی ویثرن اسٹیشن کے مطابق یہ کاروائی امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے جانسن کی قانونی ٹیم کی جانب سے کی گئی اپیل کو مسترد کئے جانے کے فوراََ بعد عمل میں لائی گئی۔ جانسن نے اپنے آخری بیان میں جو اتوار کو جاری کیا گیا تھا۔ کہا۔ خدا خیر کرے۔ ان لوگوں اور خاندانوں سے معذرت جن کو میری وجہ سے تکلیف اٹھانی پڑی۔رپورٹ کے مطابق قتل سے ایک رات قبل جانسن نے باربی کیو میں شرکت کے بعد ولیمسن کے اہل خانہ نے اس لڑکی کے خاندان کے ایک دوست کی رہائش گاہ میں صوفے پر رات گزارنے کی اجازت دی تھی، جانسن نے اگلی صبح چھ سالہ بچی کو اغوا کر کے ایک ویران فیکٹری میں لے گیا جانسن نے لڑکی پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے چیخنا اور چلان شروع کر دیا اور بھاگنے کی کوشش کی جبکہ جانسن نے اسے اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا جس کا اس نے بعد میں اعتراف بھی کر لیا تھا۔جانسن کے وکلاء نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وہ ذہنی طور پر نا اہل تھا۔