۔،۔ سعودی عرب کے شہر ٭ابہا٭شہر کا رنگ نرالا،دلفریب فضا،ٹھنڈی ترو تازہ آب و ہوا اور ثرالا باری۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی عرب کے شہر ٭ابہا٭شہر کا رنگ نرالا،دلفریب فضا،ٹھنڈی ترو تازہ آب و ہوا اور ثرالا باری نے ٭السودہ پہاڑوں ٭ کو سفید چادر سے ڈھانپ لیا٭
ٹان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ابہا/السودہ/عسیر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تپتی گرمی کے ساتھ ساتھ ایک سعودی شہر میں ٭ابہا٭شہر کا رنگ نرالا،دلفریب فضا،ٹھنڈی ترو تازہ آب و ہوا اور ثرالا باری نے ٭السودہ پہاڑوں ٭ کو سفید چادر سے ڈھانپ لیا۔ عسیر کے علاقہ میں گذشتہ روز ہونے والی بارش اور السودہ کے پہاڑوں اور دیہاتوں پر گرنے والے اولوں کے مناظر سوشل میڈیا پر بکھرے پڑے ہیں۔ایسے میں فوٹو گرافر سعید المشہور بھی موسم کی خوصورتی کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے میں کامیاب رہے، خوبصورت ماحول اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے مملکت کے مختلف خطوں اور خلیجی ممالک سے لوگوں کی کثیر تعداد آئی ہوئی تھی۔ فوٹو گرافر سعید المشہور کے مطابق عسیر کے علاقے میں بہت سے ایسے خوبصورت اور دلکش مقامات موجود ہیں جو دنیا کے خوبصورت ترین ممالک کا مقابلہ کرتے ہیں، یہ خوبصورت مناظر دیکھنے کے لئے سڑکوں پر گاڑیوں کا ہجوم ہے جبکہ ابہا اور خمیس مشیط شہروں کے مضافات کی طرف جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔