0

۔،۔ استنبول کی شاہراہ پر اونچی آواز میں میوزک چلانے والے کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ استنبول کی شاہراہ پر اونچی آواز میں میوزک چلانے والے کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ترکی کے سیاحتی مقام استنبول کی شاہراہ پر اونچی آواز میں میوزک چلانے والے کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس موٹر سائیکل سوار کو گرفتار نہ کر سکی اور اس کی شناخت بھی معلوم نہ کر سکی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/استنبول/گنگورین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، استنبول ترکیہ کا دوسرا بڑا شہر ہے وہاں ویک اینڈ پر اونچی آواز میں میوزک چلانا معمول کی بات ہے، بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے پہلا سیاحتی مقام بھی استنبول ہی ہے، ویک اینڈ پر اونچی آواز میں میوزک چلانے کی پاداش میں ایک شہری کو چاقو کے وار کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح 38 سالہ ترکی شہری اپنی کار میں گھر جا رہا تھا جبکہ کار میں اونچی آواز میں میوزک بھی چل رہا تھا ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اسے میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا جس پر کار ڈرائیور نے میوزک کم کرنے سے انکار کر دیا تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا اس دوران موٹر سائیکل سوار نے چاقو کے وار کر کے کار ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کر دیا متاثرہ شخص کو فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس ابھی تک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور نہ ہی اس کی کوئی شناخت بتا سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں