۔،۔ ہندوستان کی شمالی ریاست ہریانہ میں مسلمانوں پر حملے کے بعد ان کے مکانات مسمار کر دیئے گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقہ نوح میں مسلم کش فسادات کے بعد ناجائز تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کی املاک بلڈوز کر دی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/ہریانہ/نوح/چندی گڑھ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقہ نوح میں مسلم کش فسادات کے بعد میونسپل اداروں نے ناجائز تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کی املاک بلڈوز کر دی گئیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں نوح میونسپلٹی نے نے مسماری مہم جاری رکھی جس کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک 50 سے 60 تعمیرات مسمار کی جا چکی ہیں، مسماری کے دوران ایک ہوٹل کو صرف اس لئے بلڈوز کر دیا گیا کیوں کہ پولیس کا دعوی تھا کہ اس ہوٹل سے ہندو انتہا پسند جماعت و شو ہندو پریشد کے مذہبی جلوس پر پتھر برسائے گئے تھے۔ جبکہ کے ہوٹل منتظامیہ نے پولیس کے اس دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کی جھوٹی رپورٹ کی آڑ میں ہوٹل کو تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کیا ہے ان میں گھر، میڈیکل اسٹورز اور دکانیں شامل ہیں۔