0

۔،۔ پاکستان میں فنڈز کی کمی،ایران پر امریکی پابندیاں۔گیس پائپ لائن ابھی تک مکمل نہ ہو سکی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان میں فنڈز کی کمی،ایران پر امریکی پابندیاں۔گیس پائپ لائن ابھی تک مکمل نہ ہو سکی۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستان۔اسلام آباد نے گیس پائپ لائن منصوبہ میں ایران سے شرائط میں استثنا مانگ لیا۔ پاکستان میں فنڈز کی کمی،ایران پر امریکی پابندیاں اس منصوبے پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/امریکا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتنے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بہت تاخیر کا شکار پائپ لائن کا اپنا حصّہ مکمل کرے جبکہ پاکستان میں فنڈز کی کمی اورایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے گیس پائپ لائن ابھی تک مکمل نہ ہو سکی، پاکستان نے اربوں ڈالر کے ایران۔پاکستان(آئی پی) گیس پائپ لائن منصوبے میں اپنی کنٹریکٹ کی ذمہ داریوں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پیر کو عرب نیوز کے ذریعہ پارلیمنٹ کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا٭ اس منصوبے پر امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے معاہدہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے٭ایران سے پاکستان تک قدرتی گیس کی ترسیل کے لئے 2,775 کلو میٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر کے لئے بات چیت 1995 میں شروع ہوئی تھی لیکن پاکستان میں فنڈز کی کمی اور ایران کی جوہری سرگرمیوں پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔جبکہ دونوں ممالک کے درمیان
2009 میں سے پانے والے ایک معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن منصوبہ دسمبر 2014 تک مکمل ہونا تھا اس سے پاکستان کو یومیہ 21.5 ملین کیوبک میٹر (760,000 ملین کیوبک فٹ) گیس فراہم کی جائے گی، اسے سیگمنٹڈ اپروچ استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا جانا تھا جس کا مطلب ہے کہ ایران کو اپنی طرف پائپ لائن بچھانی تھی اور پاکستان کو اپنی سرزمین پر پائپ لائن تعمیر کرنی تھی۔ مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت امریکی حکام کے ساتھ سفارتی ذرائع سے بات چیت کر رہی ہے تا کہ گیس منصوبے کے لئے پابندیوں سے استثنی حاصل کیا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن کی جلد از جلد تعمیر کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ گذشتہ ہفتے پاکستان کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے اسلام آباد پر زور دیا کہ وہ انتہائی تاخیر کا شکار اس منصوبے کا حصّہ مکمل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں