0

۔،۔پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والے روسی کمرشل طیارے نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والے روسی کمرشل طیارے نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بی آر یو بی 200الٹیئر نامی روسی طیارے کو انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا جو پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والا طیارہ ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/ماسکو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے بی آر یو بی 200الٹیئر نامی روسی طیارے کو انتہائی مہارت سے تیار کیا جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے، طیارے کو خاص طور پر آگ بجھانے سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرچ اور ریسیکیو آپریشن میں حصّہ لینے اور سمندری گشت کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ جیٹ سے چلنے والا سمندری جہاز ہے جسے بی آر یو بی کرافٹ کمپنی نے بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں