۔،۔ ماوئی کے جنگل میں لگنے والی آگ سے کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭ہوائی کے گورنر کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا جبکہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں اور بہت سے لاپتہ بھی ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/ہوائی۔ ماوئی کے جنگل میں لگنے والی آگریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت بن گئی 1960 کے سونامی کے ریکارڈ کو اس قدرتی آفت نے پیچھے چھوڑ دیا ہے، رپورٹ کے مطابق کئی خاندان اپنے گھروں کے لاپتہ افراد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے تقریباََ ایک ہزار عمرتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، امریکی سینیٹر برائین شاٹنر کا کہنا ہے کہ ابھی تک جلنے والی عمارتوں کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا بد قسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آتش زدہ علاقہ کسی جنگ زدہ علاقہ کی تصویر پیش کر رہا ہے۔واضح رہے آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔