۔،۔ باپ تھا یا جلاد۔مردان میں درندہ صفت باپ نے بیٹی کو غیر انسانی تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ چمرنگ میں ایک درندہ صفت باپ نے معصوم بچی کے ناخن گھینچ لئے، اسے کرنٹ لگاتا رہا اپنی آنکھوں کے سامنے بچی کو تڑپتے تڑپتے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واردات کے بعد ظالم باپ ابھی تک فرار ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان/مردان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے شہر مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ چمرنگ میں ایک جلاد،درندہ صفت ظالم باپ نے غیر انسانی تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ چمرنگ میں ایک درندہ صفت باپ نے معصوم بچی کے ناخن گھینچ لئے، اسے کرنٹ لگاتا رہا اپنی آنکھوں کے سامنے بچی کو تڑپتے تڑپتے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ واردات کے بعد ظالم باپ فرار ہو گیا، پولیس نے بچی کی لاش قبضہ میں لے کر باپ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔