0

۔،۔ بھارتی نو عمر لڑکی نے بھائی کی خاطر چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بھارتی نو عمر لڑکی نے بھائی کی خاطر چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقہ غازی آباد میں ایک نوجوان لڑکی نے بھائی کی منشیات چھڑوانے کی خاطر بھائی کو دینے والی دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیا اور دنیا کو چھوڑ کر چلی گئی۔وہ اسے کہوتی رہتی تھی کہ اگر تم منشیات کو نہیں چھوڑو گے تو میں اپنی جان دے دوں گی،جو اس نے کر دکھایا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی/اترپردیش/غازی آباد۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٗبھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقہ غازی آباد میں ایک نوجوان لڑکی نے بھائی کی منشیات چھڑوانے کی خاطر بھائی کو دینے والی دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیا اور دنیا کو چھوڑ کر چلی گئی۔وہ اسے کہوتی رہتی تھی کہ اگر تم منشیات کو نہیں چھوڑو گے تو میں اپنی جان دے دوں گی،جو اس نے کر دکھایا، اس معاملے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اندرا پورم کمار سنگھ کے مطابق خود کشی نوٹ کو بہت نے دیوار پر چسپان کیا ہوا تھا،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا،پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی نے اپنی خود کشی نوٹ پر کسی کو بھی اپنی خود کشی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جب لڑکی کی ماں گھر واپس لوٹی تو دروازہ بند تا کھٹکھٹانے سے بھی کوئی جواب نے ملا تو عورت نے پڑوسیوں کو اطلاع دی،پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔غازی آباد پولیس کے (اے سی پی) کے مطابق اطلاع ملنے پر انہوں نے فوری طور پر ٹیم کو روانہ کر دیا ٹیم نے موقع پر پہنچنے کے بعد دروازے کی کنڈی توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی وہاں دلخراش منظر دیکھنے کو ملا کہ نوجوان لڑکی کو پنکھے سے لٹکا پایا،لڑکی کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے اردہ قرار دے دیا واضح رہے خاندان کی طرف سے ابھی تک کوئی شکایت تھانے میں درج نہیں کرئی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں