۔،۔ چین کے شہر شیان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭مون سون کی شدید بارشوں کے بعدچین کے شہر شیان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد لاپتہ ہیں، مٹی اور کیچڑ تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چین/شیان۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں کے بعد چین کے شہر شیان میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے (دو) مکانات تباہ ہو گئے، 900 سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل (اکیس) افراد کے ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ریسیکیو کی ٹیموں کے مطابق مٹی اور کیچڑ تلے دبے6 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم بارشوں کے باعث ریسیکیو ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔جمعہ کو شمال مغربی شہر شیان میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کیچڑ والی سڑکوں کے ساتھ ساتھ گرے ہوئے درخت اور ملبے کے ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں، ایک ہزار افراد پر مشتمل ٹیمیں جن میں کُتے بھی شامل ہیں لاپتہ افراد کی تلاش میں ہیں، حکام کے مطابق تقریباََ (اکیاسی ہزار) افراد کو ریسیکیو کیا گیا ہے، تاہم ہلاک اور زخمیوں کی تعدادکا ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔