۔،۔ ایران کے آخری باد شاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی رچا لی۔ نذر حسین۔،۔
٭ محمد رضا پہلوی16 ستمبر 1941 سے لے کر 11 فروری 1979تک ایران کے بادشاہ رہے ان کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری بریڈلی شرمین سے منگنی رچا لی جس کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی٭
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ایرانی بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری بریڈلی شرمین سے منگنی رچا لی رپورٹ کے مطابق دونوں میں تین برس سے گہری دوستی چلی آ رہی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے ہوئی دونوں کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ہاں ہوئی تھی۔واضح رہے 1959 میں ایران کے گلستان محل کے ہال آف مررز میں اس وقت خوشی کا سماں تھا جب ایران کے بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی نے 21 سالہ فرح دیبا سے شادی کی، نوجوان شہزادی نے نور العین ڈائمنڈ ٹائرا کے ساتھ ایک شاندار Yves Saint Laurent گاوُن پہنا ہوا تھا اور اپنی شادی میں بہت زیادہ تجسس کا باعث بنی، جس نے دنیا بھر میں پریس کی توجہ حاصل کی اور ایران کی نوجوان ملکہ کے طور پر سرخیاں بنائیں۔یہ اس دور کی بات ہے جب ایران کو ایشین پیرس کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔ (چونسٹھ) سال گزر جانے کے بعد اب ان کی پوتی ایمان پہلوی اپنی شاندار شادی کی تیاری کر رہی ہے۔ جدید دور کے ایک رومیو شرمین نے اس موقع کے لئے ایک رومانوی منظر ترتیب دینے کے بعد پروپوزل دی۔گلاب کی پنکھڑیوں سے بکھرا ہوا ساحل،افق پر غروب ہوتا ہوا سورج ایسے میں پھولوں کا گلدستہ انکار کی گنجائش نہ تھی۔ایمان کی والدہ یاسمین پہلوی نے پروپوزل کی تصاویر شیئر کر دیں۔شاہ کا انتقال ہوئے تقریباََ (تینتالیس) پہلے ہو چکا۔