0

۔،۔ مصر میں ہر 34 سیکنڈ میں شادی منائی جاتی ہے جبکہ ہر 117 سیکنڈ می طلاق ہوتی ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ مصر میں ہر 34 سیکنڈ میں شادی منائی جاتی ہے جبکہ ہر 117 سیکنڈ می طلاق ہوتی ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭سنٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائیزیشن اینڈ سٹیٹشٹکس(سی اے پی ایم اے ایس Central Agency for Public Mobilization and Statistics)کی ازدواجی رحجانات سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق مصر میں 2022 میں ہر منٹ میں 1.8 نئی شادیاں اور ہر دو منٹ میں ایک طلاق درج کی گئی تھی٭

ٹشان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر۔ مصر کی موجودہ آبادی 105.3 ملین ہے،کوئی وقت تھا جب مصر کی خوبصورتی کا تذکرہ کہیں ناں کہیں کبھی نہ کبھی ہوتا رہتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (احرام آن لائن) کے مطابق سنٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائیزیشن اینڈ سٹیٹشٹکس(سی اے پی ایم اے ایس Central Agency for Public Mobilization and Statistics)کی ازدواجی رحجانات سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق مصر میں 2022 میں ہر منٹ میں 1.8 نئی شادیاں اور ہر دو منٹ میں ایک طلاق درج کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مصر میں سال 2021 میں 880,000 شادیاں قرار پائیں جبکہ 2022 میں شادیوں کی تعداد بڑھ کر 929,400 ہو گئی۔ نئی شادیوں کی سب سے زیادہ تعداد قاہرہ، شرقیہ، بہیرہ کے ساتھ ساتھ دقحلیہ اور منیا میں ہوئی، ان کے بعد سوہاگ، غربیہ، اسکندریہ، گیزا اور اسیوٹ کا نمبر آتا ہے۔ اگر موازنہ کیا جائے تو تو سب سے زیادہ شادی کی شرح والے گورنریٹس قاہرہ،غربیہ اور سوہاگ ہیں۔سب سے زیادہ طلاقوں میں ترتیب وار ٭قاہرہ، اسکندریہ، گیزا، شرقیہ اور قلیوبیہ ہے۔ حالیہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ہر 100 میں سے 25 نئی شادیوں کا خاتمہ طلاق پر ہوتا ہے، جس کی شرح (بیس سے تیس سال) کی عمر کے لوگوں میں سب سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں