0

۔،۔امریکی جج نے نشے کی حالت میں جھگڑے کے بعد بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔امریکی جج نے نشے کی حالت میں جھگڑے کے بعد بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو گولی مار کر فوراََ بعد جج نے کام پر موجود ساتھیوں کو ایک ٹیکسٹ میج بھیجا جس میں اگلے دن غیر حاضری پر ان سے معافی مانگی کیونکہ اسے ٭بیوی کو گولی مار کر قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا جا چکا ہو گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/کیلی فونیہ/سانتا انا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیہ کی عدلیہ اس وقت ایک ٭انوکھے٭قتل پر غور کر رہی ہے،جس میں قاتل ایک جج وے جس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو قتل کر دیا جبکہ جرم کے ارتکاب کے فوراََ بعد کام پر موجود جج ساتھیوں کو ٹیکسٹ کے ذریعہ پیغام بھیجا کہ وہ آنے والے دن کو کام پے غیر حاضری پر ان سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ اگلے دن تک انہیں قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ 72 سالہ جج نے اپنی بیوی کو بحث کے دوران نشے کی حالت میں گولی مار کر ہلاک کر دیا، فرگوسن 1 ملین ڈالر کی ضمانت پر آزاد ہیں جبکہ استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ عوامی تحفظ کے لئے ضمانت کی نئی شرائط کی تلاش میں ہیں اس بات کو یقینی کے لئے حکام کو 47 ہتھیار ملے ہیں جس میں شوٹنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی موجود ہیپولیس رپورٹ کے مطابق گھر سے 26,000 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں اسلحہ قانونی طور پر ملکیت میں ہے لیکن ان کے نام پر رجسٹرڈ رائفل ابھی تک غائب ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرگوسن اور ان کی اہلیہ شیرل فرگوسن 3 اگست کو ایک ریستورنٹ میں کھانے کے درمیان بحث میں الجھے ہوئے تھے اسی دوران وہ اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے عدالتی دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ بیوی نے بھی تکرار کو ختم کرنے کے لئے کہا کہ تم مجھ پر اصلی بندوق کیوں نہیں اٹھاتے ٭یہ سننا تھا کہ نشے کی حالت میں فرگوسن نے اپنے ٹخنے کے ہولٹر سے پستول نکالا اور بیوی کے سینے میں گولی داغ دی، دستاویزات کی رو سے ان کے بیٹے نے 911 پر کال کی اور کہا کہ اس کے والد بہت زیادہ شرابپی رہے ہیں اور نشے کی حالت میں ماں کو گولی مار دی ہے۔ 72 سالہ جج کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جبکہ ایک دن بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا انہیں یکم ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں