۔،۔جاوید عظیمی۔آفتاب سیفی کی خصوصی دعوت پر 18 اگست کو ایمسٹرڈیم سے ویانہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ نذر حسین۔،۔
٭آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ایڈیٹر اِن چیف اور سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاویڈ عظیمی،آسٹریا کی مشہور و معروف،متحرک سماجی شخصیت اور مراقبہ ہال ویانہ آسٹریا کے کو آرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی خصوصی دعوت پر (آسٹریا ویانہ)بروز جمعہ پرواز کریں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہالینڈ/ایمسٹرڈیم/آسٹریا/ویانا۔ آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ایڈیٹر اِن چیف اور سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاویڈ عظیمی نے ایڈیٹر ان چیف شان پاکستان جرمنی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آسٹریا کی مشہور و معروف،متحرک سماجی شخصیت اور مراقبہ ہال ویانہ آسٹریا کے کو آرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی خصوصی دعوت پر (آسٹریا ویانہ)بروز جمعہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایمسٹرڈیم سے ویانہ کے لئے پرواز کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے نجی دورے کے دوران آسٹریا کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیمات کے رہنماوں اور عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔۔ آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ایڈیٹر اِن چیف اور سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاویڈ عظیمی کسی تعارف کے محتاج نہیں نہ صرف ہالینڈ جبکہ پوری دنیا میں آپ کو چاہنے والے ہر ملک میں بستے ہیں۔