۔،۔ جشن آزادی پاکستان منانے کے لئے ڈوسلڈورف میں بڑے پارک کا انتخاب کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭14 اگست سے جشن آزادی پاکستان کی تقریبات۔ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، گلیوں، محلوں اور گھروں میں بھی منائی جاتی ہیں جبکہ دیار غیر میں سفارتخانوں، قونصل خانوں، پارکوں، اور بڑے چھوٹے ہالوں میں بھی جشن آزادی پاکستان منائی جاتی ہے اسی سلسلہ کی کڑی کو مد نظر رکھتے ہوئے چند فیملیز نے جرمنی کے شہر ڈوسلڈ ورف کے ایک پارک (فرائی پارک) کا انتخاب کیا۔ جہاں پر فیملیز نے مل کر وَن ڈِش پارٹی کا اہتمام کیا جبکہ بچوں اور بڑوں نے خوب انجوائے کیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈوسلڈورف۔ڈوسلڈورف سے منظور عالم کی رپورٹ کے مطابقجشن آزادی پاکستان منانے کے لئے ڈوسلڈورف میں بڑے پارک کا انتخاب کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا، تقریب میں ملی نغموں سے محفل میں جان پڑ گئی تمام مرد و خواتین نے مل کر ملی نغمے پڑھ کر محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ یہاں جشن آزادی پاکستان کی خوشی کے موقع پر پاکستانی نثراد جرمن نوجوانوں نے ایک نئی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس کا نام ٭یونائیٹڈ ڈیمو کریٹک پارٹی٭ ہے جو ہماری آنے والی پڑھی لکھی نسلوں کو ایوان بالا تک رسائی دے گی، اس پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے جبکہ یہاں کی نوجوان نسل نے اس قدم کو سراہتے ہوئے مکمل طور پر ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے دُعا ہے کہ اللہ کریم ہمیں اور ہمارے نوجوانوں کو ثابت قدمی عطا فرمائے اور مقصد میں کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے(آمین) تقریب کے اختتام پر مولانا منظور عالم نے پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں فرمائیں۔مہمانوں کی پاکستانی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔