۔،۔ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لئے چاندی کا تمخہ جیت لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ اتوار کو ہنگری کے دارالحکومت بڈا پسٹ میں ہونے والے عالمی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو مقابلہ میں 87.82 میٹر تھرو کے ذریعہ پاکستان کا یہ پہلا تمخہ ہے جو ارشد ندیم نے حاصل کیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہنگری/بڈاپسٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو ہنگری کے دارالحکومت بڈا پسٹ می ہونے والے عالمی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو مقابلہ میں 87.82 میٹر تھرو کے ذریعہ پاکستان کا یہ پہلا تمخہ ہے جو ارشد ندیم نے حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ کھیل کے آغاز میں ارشد ندیم اپنی تھرو صرف 74.80 میٹر تک پہنچنے کے ساتھ اچھا آغاز نہیں کر سکے تاہم میاں چُنو میں پیدا ہونے والے ارشد ندیم نے ہمت ناں ہاری انہوں نے اپنی دوسری کوشش میں اپنی شاندار واپسی 82.81 میٹر سے کی جبکہ تیسری تھرو میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے 87.82 پیش کر دی جبکہ اولمپکس کا بینچ مارک 85.50 میٹر تھا۔ واضح رہے ندیم ارشد پچھلے سال امریکا میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پانچویں نمبر پر رہے۔اس کے فوراََ بعد برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کا اپنا بہترین تھرو ریکارڈ۔ ہندوستان کے نیرج چوپڑا 88.17 میٹر کی اپنی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔