۔،۔ خاتون استانی ترپتا گیتی اپنی حرکت پر ڈٹ گئی اس کا کہنا ہے کہ اسے اپنے عمل پر کسی قسم کی شرمندگی نہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان بچے کو کلاس فیلو ساتھی ہندو طلباء سے تھپڑ مروانے والی استانی کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے عمل پر شرمندگی نہیں۔ویڈیو میں اس نے یہاں تک کہا تھا کہ جتنے بھی مسلمان بچے اسکول میں پڑھ رہے ہیں وہ یہاں سے چلے جائیں،پیچھے سے ایک مرد کی آواز بھی سنی جا سکتی تھی کہ مسلمان بچوں کی وجہ سے تعلیم خراب ہو رہی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/اترپردیش/مظفر نگر/کبا پور۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مسلمان بچے کو کلاس فیلو ساتھی ہندو طلباء سے تھپڑ مروانے والی استانی کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے عمل پر شرمندگی نہیں۔ویڈیو میں اس نے یہاں تک کہا تھا کہ جتنے بھی مسلمان بچے اسکول میں پڑھ رہے ہیں وہ یہاں سے چلے جائیں،پیچھے سے ایک مرد کی آواز بھی سنی جا سکتی تھی کہ مسلمان بچوں کی وجہ سے تعلیم خراب ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استانی ترپتا گیتی ہندو طالب علموں کو کہہ رہی ہے کہ اس کے منہ پر زور زور سے تھپڑ مارو اور مسلمان طالب علم التمش کھڑا مار کھا رہا ہے اور روتا جا رہا ہے اب جبکہ استانی کا نیا بیان سامنے آ گیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اسے اپنے عمل پر کسی قسم کی شرمندگی نہیں ہے۔