۔،۔ مصر میں انسانیت سوز واقعہ۔15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاکی پر اپنے والد کو جلا کر مار ڈالا۔ نذر حسین۔،۔
٭والد منشیات کا عادی تھا،والدہ سے ہمیشہ جھگڑتا رہتا تھا،جو کماتا تھا گھر پر خرچ کرنے کی بجائے منشیات پر خرچ کر دیتا تھا، اسی لئے کم سن لڑکی نے والد سے جان چھڑانے کی غرض سے والد کو زندہ جلا ڈالا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/گیزا/عاطفیہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی/مصری اخبار الیوم کے مطابق یہ دل ہلا دینے والا واقعہ جزیرہ کے جنوب میں واقع گیزا کے شہر عاطفیہ میں پیش آیا جہاں پولیس کو اپارٹمنٹ میں آگ لگنے اور ایک شخص کی موت کے بارے میں اطلاع ملی، پولیس رپورٹ کے مطابق جب پولیس فائر بریگیڈ اور طبی تعائنہ کاروں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک شخص کی جلی ہوئی لاش پائی جو اس اپارٹمنٹ کا مالک تھا اسی دوران پولیس نے جلنے والے شخص کی 15 سالہ لڑکی کا بیان لیا تو اس نے اس بات کا اعتراف کر لیا کہ اس کا والد منشیات کا عادی تھا اسی وجہ سے والدہ سے مسلسل لڑائی ہوتی تھی وہ اس کو منشیات سے منع کرتی تھی اور میرا والد ہمیشہ اس سے جھگڑتا تھا یہی وجہ تھی کہ دونوں میں علیحدگی ہو گئی، بیٹی کا کہنا تھا کہ بالآخر میں نے ماں کا بدلہ لینے کے لئے ایک منصوبہ بنایا۔میرا والد گھر میں نشہ آور سگریٹ پینے کا عادی تھا میں نے گیس کی سپلائی کھول دی اور گھر سے باہر چلی گئی جیسے ہی میرے والد نے سگریٹ جلانے کے لئے ماچس جلائی تو آگ لگ گئی جبکہ گیس کا سلنڈر تک پھٹ گیا،آگ سے جھلسنے پر اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔