۔،۔ برطانیہ میں۔ایئر ٹریفک کنٹرول میں خرابی،ہزاروں مسافروں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا۔ نذر حسین۔،۔
٭برطانیہ کی نیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹریفک فلو پر پابندیاں،تکنیکی خرابی کے باعث فضا میں موجود طیاروں کو براعظم کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرف موڑنے کا امکان٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لندن۔ دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق مرکزی کنٹرول سسٹم سے جڑے٭نیٹس٭ یعنی انٹرنیشنل ایئر ٹریفک سروسز میں خرابی کے باعث جو طیارے زمین پر ہیں انہیں روک دیا گیا ہے جبکہ پہلے سے فضاء میں موجود طیاروں کو براعظم کے دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے جبکہ ابجی امکان ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹریفک فلو پر پابندیاں ایک بیان کے مطابق جب تک انجینیئرز خرابی ٹھیک نہیں کر لیتے تب تک فلائٹ پلانز کو مینیوئیلی چلایا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ ٹریفک فلو پر پابندیاں لگانی پڑی ہیں۔