۔،۔ چند ہفتوں میں آئی فون 15 کی نقاب کشائی یقینی ہے۔نذر حسین۔،۔
٭12 ستمبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پریس ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایپل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعہ لوگوں کو ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں۔آئی فون کی نئی سیریز کے مکمل رنگ مڈ نائٹ،سٹار لائٹ،سبز،ہلکا پیلا، سرخ اور گلابی ہوں گے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/کیلی فورنیا۔ غیر ملک خبر رساں ایجنسی کے مطابق 12 ستمبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پریس ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کمپنی اپنے نئے آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کرے گی، بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ا یپل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعہ لوگوں کو ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں، غیر ملکی آوٹ لیٹس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون15،ایپل واچز کی سیریز 9 اور واچ الٹرا 2 بھی لانچ کی جائیں گی۔ آئی فون 15۔ آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون پرومیکس بھی لانچ کئے جائیں گے رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں، جیسا کہ یہ ماڈل پہلے ماڈلز کی نسبت سلِم ہوں گے، پاور فل بیٹری، نئی اے 17 بائیونک چپ سیٹ، پروماڈلز میں نیا پیری سکوپ کیمرہ جس سے صارفین چھ گُنا آپٹیکل زوم بھی کیا جا سکے گا۔