۔،۔ 29 اگست کو فرینکفرٹ پولیس،مرکزی کسٹم آفیسرز،سٹی پولیس،فوڈ انسپکٹرز اور ٹیکس تحقیقات ٹیم کا چھاپہ۔ نذر حسین۔،۔
٭روڈل ہائیم، ایشرز ہائیم اور پرونجس ہائیم میں مختلف ریستورانت، انٹر نیٹ کیفے،کیوسک، بٹنگ کی دکانوں اور باروں میں متعلقہ حکام نے تجارت، ٹیکس، خوراک اور کسٹم کنٹرول کے لئے چھاپے مارے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ 29 اگست کو فرینکفرٹ پولیس،مرکزی کسٹم آفیسرز،سٹی پولیس،فوڈ انسپکٹرز اور ٹیکس تحقیقات ٹیم نے فرینکفرٹ کے مختلف علاقوں میں جس میں روڈل ہائیم، ایشرز ہائیم اور پرونجس ہائیم ہیں چھاپے مارے، پولیس رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں تجارتی ضوابط کی خلاف ورزیوں، فوڈ قانون کی خلاف ورزیوں، سلاٹ مشینوں میں مشتبہ ہیرا پھیری اور ریذیڈنس ایکٹ کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی، پولیس رپورٹ کے مطابق ایک بار میں دیوار کے اندر ایک پوشیدہ سوئچ لگایا گیا تھا جو آپریٹر کو سلاٹ مشینوں کے سافٹ ویئر کو اپنی مرضی سے کنٹرول کرنے کے قابل بناتا تھا، یہ ملنے والی ڈیوائس ٹیکس کی تحقیقات کے لئے ضبط کر لی گئی۔دس آبجیکٹ کے علاوہ مجموعی طور پر 61 افراد اور چھ گاڑیوں کو چیک کیا گیا، دو جوئے کی مشینیں اور ایک منی چینجر ضبط کر لیا گیا، جرمن ٹیکس کوڈز (snus) کے بغیر تمباکو (سگریٹس) کی ایک غیر معمولی مقدار ضبط کر لی گئی۔ اسی تناظر میں غیر ملکی شہریوں پر قانون کی خلاف ورزی اور مشتبہ غیر قانونی کام کی وجہ سے 30 مجرمانہ الزامات عائد کئے گئے۔اسی تناظر میں روڈل ہائیم۔راڈیلو سٹراسے۔ پر ایک ریستوران اور ایک بار کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔