۔،۔ سزائے موت پانے والا نوجوان جیل میں قید کے دوران دم توڑ گیا۔ نذرحسین۔،۔
٭جواد روحی جسے مہسا امینی کی موت کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے سلسلے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جمعرات کو جیل میں دورہ پڑا،اسپتال منتقل کرنے پر بھی جانبر نہ ہو سکا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/تہران۔ سرکاری میڈیا اور ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ویب سائٹکے مطابق جواد روحی کو جمعرات کی صبح جیل میں دور ہ پڑا جس کے بعد روحی کو شمالی شہر نوشہر کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں طبی عملے کی انہیں بچانے کی کوششوں کے باوجود بالآخر وہ دم توڑ گئے۔ مئی میں ایران کی سپریم کورش نے ان کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا اور بعد ازاں اس کا مقدمہ دوبارہ جانچ کے لئے دوسری عدالت کو بھیج دیا گیا تھا۔