0

۔،۔معمر کرنل قذافی کو قتل کرنے والے ایک بار پھر قذافی زندو باد کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔معمر کرنل قذافی کو قتل کرنے والے ایک بار پھر قذافی زندو باد کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ نذر حسین۔،۔

٭قذافی کے چاہنے والوں نے قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر دیوانہ وار مقتول کرنل قذافی زندہ باد کے نعرے اگانے نکل کھڑے ہوئے، گاڑیوں کا کاروان بڑھتا چلا گیا،قذافی کے ہم شکل کے ساتھ ایک سیکورٹی گارڈ بھی تھا جبکہ سیکڑوں افراد نے یادگار سیلفیاں بھی بنائیں اس نے شہر بنی ولید میں 17 فروری کے انقلاب کے متاثرین پر بھولوں کی چادر بھی چڑھائی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لیبیا/بنی ولید۔ جمعہ کے روز سابق حکومت کے حامیوں نے ٭یکم ستمبر انقلاب٭ کی 54 ویں سالگرہ منائی(اس انقلاب میں کرنل معمر قذافی نے 1969 میں لیبیا میں اقتدار ہاتھ میں لیا تھا۔ 02 ستمبر 2023 کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سامنے آنے والے قذافی کے ہم شکل نے لوگوں کی قذافی کی یاد دلا دی،قذافی کے ہم شکل شخص کا لباس،وضع قطع، سر کے بال اور جہرے کے خد و خال کافی حد تک کرنل معمر قذافی کی یاد دلاتے ہیں، قذافی کی شکل و صورت، لباس،ٹوپی اور بالوں کے ساتھ ساتھ چہرے کی خصوصیات ہاتھ کی حرکت کے لحاظ سے یہ شخص مقتول صدر کی یاد تازہ کر رہا ہے،قذافی کے چاہنے والوں نے قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر دیوانہ وار مقتول کرنل قذافی زندہ باد کے نعرے اگانے نکل کھڑے ہوئے، گاڑیوں کا کاروان بڑھتا چلا گیا،قذافی کے ہم شکل کے ساتھ ایک سیکورٹی گارڈ بھی تھا جبکہ سیکڑوں افراد نے یادگار سیلفیاں بھی بنائیں اس نے شہر بنی ولید میں 17 فروری کے انقلاب کے متاثرین پر بھولوں کی چادر بھی چڑھائی جبکہ سڑکوں پر قذافی زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں