۔،۔ ریلیف سینٹر شاہ سلمان کی طرف سے سندھ اور خسبر پختونخواہ میں 185 ٹن امدادی سامان کی تقسیم۔ نذر حسین۔،۔
٭سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈر یلیف سینٹر کی جانب سے صوبہ سندھ کے ضلع دادو اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ چترال میں 185 ٹن اور 535 کلو گرام کے پیکٹ تقسیم کئے جس سے تقریباََ 13,671 افراد مستفید ہوئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب۔ ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈر یلیف سینٹرکنگ سلمان نے صوبہ سندھ کے ضلع دادو اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ چترال میں 185 ٹن اور 535 کلو گرام کے پیکٹ تقسیم کئے جس سے تقریباََ 13,671 افراد مستفید ہوئے، رپورٹ کے مطابق انسلنف امدادی سامان کف تقسیم انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا ایک حصّہ ہے جو سعودی مملکت کی طرف برادر ممالک کو فراہم کی جاتی ہے، جبکہ حال ہی میں ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈر یلیف سینٹرکنگ سلمان کی جانب سے یمن میں مآرب گورنری کے ضلع المدینہ میں اس سے زیادہ امداد بھیجی گئی جس سے اندازے کے مطابق 40 خاند ان مستفید ہوئے۔