0

۔،۔ ہم آپ کے راستے پر چلیں گے۔یا حسین۔یا حسین۔انصاف سچ ہے۔کبھی ظلم نہیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہم آپ کے راستے پر چلیں گے۔یا حسین۔یا حسین۔انصاف سچ ہے۔کبھی ظلم نہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں امامیہ کلچر سینٹر فرینکفرٹ کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2023 بروز ہفتہ۔گوئتھے پلاٹسGoethe platz سے چوتھی بار ٭چہلم امام حسین ؑ پر (مشی) کا جلوس نکالا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں امامیہ کلچر سینٹر فرینکفرٹ کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2023 بروز ہفتہ۔گوئتھے پلاٹسGoethe platz سے چوتھی بار ٭چہلم امام حسین ؑ پر (مشی) کا جلوس نکالا گیا جس میں سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی یاد میں یوم اربعین میں شرکت کی نہ صرف جرمنی بھر جبکہ یورپین ممالک سے بھی جلوس میں شرکت کے لئے لوگ قافلوں کی صورت میں تشریف لائے۔یہ دن سماجی انصاف کے لئے حسین ابن علی کی یاد منانے کے لئے منایا جاتا ہے، جلوس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف کو ملا، ودہ سو سال گزر جانے کے بعد بھی دنیا بھر میں کروڑوں افراد غم حسین اور شہدائے کربلا کا سوگ مناتے ہیں۔امام جعفر صادق کا فرمان ہے کہ جو شخص حضرت امام حسینؑ کے روضہ کی طرف چل کر آیا اللہ ربُ العزت اس کے ہر قدم کے بدلے ہزاروں نیکیاں لکھ دیتے ہیں،ہزاروں گناہ معاف کر دیتے ہیں، ہزارو درجات کی بلندی عطاء فرماتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر سال یہ سفر عشق لاکھوں کروڑوں عزاداز ادا کرتے ہیں۔اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے جرمنی اور یورپ میں بسنے والے عزادار فرینکفرٹ میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ اور جلوس میں ہر فرد کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہوتا ہے۔ ہے ہماری درسگاہ۔ کربلا۔کربلا، حق کا سیدھا راستہ۔ کربلا کربلا، انصاف سچ ہے، کبھی ظلم نہیں۔ لیک۔لیک۔ لبک یا حسین۔جلوس بورسے سٹریٹ سے ہوتے ہوئے۔فریڈن سٹریٹ،گوٹلیٹ سٹریٹ سے ہوتے ہوئے باسلر سٹریٹ پر اپنے اختتام کو پہنچا جبکہ راستے میں عزدارں کے نعروں سے فرینکفرٹ کے در و دیوار گونجتے رہے اس دوران عزاداروں نے پبلک میں تقریبا500 گلاب کے پھول اور ایک ہزار سے زائد پانی اور مشروبات پبلک میں تقسیم کرتے نظر آ رہے تھے,,۔ چند ایرانی افراد نے ثرینی مہسا امینی کی کی سالگرہ پر جلوس اربعین کے خلاف نعرہ بازی کی مگر چند افراد کی چیخ و پکار کسی کا کچھ نہ بگاڑ سکی بالآخر پولیس نے انہیں جلوس کے ساتھ چلنے سے منع کر دیا۔اس طرح اربعین کا جلوس اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں