۔،۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جی (ٹونٹی) اجلاس کے دوران تحریک خالصتان کا مدعا اُٹھا دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے خالصتان تحریک اور غیر ملکی مداخلت جیسے ایشوز پر کئی برس میں کافی بات ہوئی ہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/نئی دہلی/کینیڈا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے خالصتان تحریک اور غیر ملکی مداخلت جیسے ایشوز پر کئی برس میں کافی بات ہوئی ہے، کینیڈا ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج کی آزادی کا دفاع کرے گا، کینیڈا کے لئے آزادی اظہار رائے، ضمیر کی آزادی اور پر امن احتجاج کا حق بہت اہم ہے، کینیڈا ہمیشہ تشدد اور نفرت کے خاتمے کے موقف کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، چند لوگوں کے اقدامات پوری کمیونٹی یا کینیڈا کی نمائندگی نہیں کرتے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔