۔،۔ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کی ریاستی دہشت گردی،مسلمانوں کے گھروں پر قبضے۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیلی افواج کی مدد سے اسرائیلی دہشت گرد زبردستی فلسطینیوں کے گھرروں میں داخل ہو کر مسلمانوں کے مکانات کو حکومتی مدد سے مسمار کرتے ہیں پھر اسرائیلی دہشت گرد افواج کی حفاظت میں نئے مکانات تعمیر کر کے خود قابض ہو جاتے ہیں اور پوری دنیا تماشا بنی اس ظلم و بربریت کو دیکھ رہی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فلسطین/اسرائیل/نابلس/الخلیل۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی علاقے الخلیل میں اسرائیلی افواج نے عروب کیمپ میں نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے سبب پندرہ سالہ بچے سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق پندرہ سالہ بچے میلاد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس نے دم توڑ دیا۔اسرائیلی افواج کی مدد سے اسرائیلی دہشت گرد زبردستی فلسطینیوں کے گھرروں میں داخل ہو کر مسلمانوں کے مکانات کو حکومتی مدد سے مسمار کرتے ہیں پھر اسرائیلی دہشت گرد افواج کی حفاظت میں نئے مکانات تعمیر کر کے خود قابض ہو جاتے ہیں اور پوری دنیا تماشا بنی اس ظلم و بربریت کو دیکھ رہی ہے