۔،۔ محمد جاوید عظیمی کے اعزاز میں علامہ غلام مصطفی بلوچ نے پرتکلف ناشتہ کا اہتمام کیا۔ نذر حسین۔،۔
٭علمی،ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے مراقبہ ہال آسٹریا کے کو آرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی خصوصی دعوت پر 18 اگست سے 28 اگست 2023 تک آسٹریا کا دورہ کیا، جہاں پر آپ نے پاکستانی کمیونٹی کی تنظیمات کے عہدہداران اور رہنماوں سے ملاقاتیں کی آپ کے اعزاز میں متعدد تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا اسی سلسلہ کی کڑی میں محمد جاوید عظیمی کے اعزاز میں علامہ غلام مصطفی بلوچ نے پرتکلف ناشتہ کا بھی اہتمام کیا اس دوران مودب اور محبت بھرے انداز میں تصوف کے اسرار و رموز پر موثر گفتگو بھی کی گئی٭
شان پاکستان جرمنی/ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ہالینڈ۔ علمی،ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے مراقبہ ہال آسٹریا کے کو آرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی خصوصی دعوت پر 18 اگست سے 28 اگست 2023 تک آسٹریا کا دورہ کیا، جہاں پر آپ نے پاکستانی کمیونٹی کی تنظیمات کے عہدہداران اور رہنماوں سے ملاقاتیں کی آپ کے اعزاز میں متعدد تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا اسی سلسلہ کی کڑی میں محمد جاوید عظیمی کے اعزاز میں علامہ غلام مصطفی بلوچ نے پرتکلف ناشتہ کا بھی اہتمام کیا اس دوران مودب اور محبت بھرے انداز میں تصوف کے اسرار و رموز پر موثر گفتگو بھی کی گئی،محمد جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ، محمد آفتاب سیفی اور ان کی اہلیہ ویانا سے چند کلو میٹر کے فاصلہ پر جب بلوچ ہاوس پہنچے نو علام مصطفی بلوچ اور ان کے اہل خانہ نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اسقبالیہ خوبصورت ا لفاظ سے خوش آمدید کہا۔جبکہ دوران ناشتہ اور بعد میں بھی قلوب و اذہان کو منور کرنے والی بصیرت افروز گفتگو نے خوبصورت صبح کو اور بھی نورانیت بخشی کیونکہ علامہ غلام مصطفی بلوچ نے بھیرہ شریف میں دوران تعلیم پیش آنے والے واقعات کا ذکر شروع کر دیا جس میں پیر قبلہ پیر کرم شاہ ؒ کے حوالہ سے نورانی گفتگو کا سلسلہ جاری رہا،اللہ کے محبوب بندوں کی فضیلت،اہمیت اور ان کے ایمان افروز واقعات پر روشنی ڈالی،علمی،ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے اپنے مخصوصانداز میں سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سینا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیا اور مرشد کریم الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی المعروف حضور ابا جی کی فروغ اسلام کے سلسلہ میں خدمات کے حوالہ سے گفتگو فرمائی،حاجی محمد جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا کہ آج کی صبح کا آغاز بہت اچھا ہوا رب کائنات، رسول محتشمﷺ اور اللہ تعالی کے انعام یافتہ بندوں کے ذکر جمیل سے باطن نورانی لہروں سے منور ہو گیا اور روح کی بالیدگی ہوئی۔اس گفتگو کے دوران محمد آفتاب سیفی نے بھی اولیاء کرام کے فیوض و برکات سے متعلق خوبصورت گفتگو کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں شکریہ ادا کیا کہ آج ایک بار پھر ہمیں اللہ اور اس کے پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ اور پرور دگار کے محبوب بندوں کا ذکر جمیل کرنے کا موقع ملا۔محمد جاوید عظیمی نے اختتام پر میزبان علامہ غلام مصطفی بلوچ کا ناشتہ پر مدعو کرنے اور روحانی نشست سجانے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کئے جواباََ میزبان نے بھی جاوید عظیمی کا قیمتی وقت دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعاوں سے الوداع کیا۔