۔،۔سعودی ڈیری فارمر اونٹنی کا دودھ امریکا تک درآمد کرتے ہیں۔نذر حسین۔،۔
٭ڈیزرٹ فارمز کے مطابق اونٹنی کا دودھ ایک مکمل خوراک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اونٹ کے دودھ میں تمام پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، چکنائی پائے جاتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض/جدہ۔ڈیزرٹ فارمز کے بانی ولید عبد الوہاب کے مطابق سعودی کنگڈم کے سب سے مشہور جانور اونٹنی کی ہٹ پروڈکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اونٹنی کا دودھ ایک مکمل خوراک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اونٹ کے دودھ میں تمام پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، چکنائی پائے جاتے ہیں، گائے کے برعکس اونٹنی اس وت تک دودھ نہیں دیتی جب تک ان کا بچھڑا موجود نہ ہو صرف ان کی اولاد ہی دودھ پیدا کرنے کے لئے اپنے ٹیٹ کو متحرک کر سکتی ہے جو اوطاََ سات لیٹر روزانہ پیدا کر سکتی ہے۔ ولید عبد الوہاب کوئی عام ڈیری فارمر نہیں ہیں، وہ سعودی علمبردار ہے جس کو اپنی ڈفزرٹ فارمر کمپنی کے ذریعہ اونٹنی کا دودھ کیلیفورنیا اور امریکا تک لانے کا سہرا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مارکیٹ میں ایک نئی پراڈکٹ متعارف کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پرورٹ جدہ میں ہوئی،تعلیم برٹش انٹرنیشنل اسکول سے حاصل کی اور کیلیفورنیا کے سانتا مونیکا کے کمیونٹی کالج میں بیرون ملک تعلیم حاصل کی۔