۔،۔فرانسیس حکام۔ پیرس میں ایرانی قونصل خانہ میں آتش زدگی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭پریس میں ایرانی قونصل خانہ میں ہفتہ کی صبح آگ بھڑک اُٹھی تھی جو کہ ایک پولیس کے گشتی دستے نے دیکھا،آگ سے قونصل خانہ کے بیرونی داخلی دروازے کو نقصان پہنچا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ مقامی پولیس ترجمان کے مطابق ہفتہ کی صبح کو پیرس کی گشتی پولیس نے اپنی روٹین کی گشت پر اچانک ایرانی قونصل خانہ کے دروازے کو آگ کی لپٹ میں پایا جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق قونصل خانہ کے بیرونی داخلی دروازے کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق ایران میں پیدا ہونے والے (ساٹھ) سالہ مشتبہ شخص کو اتوار کے دن گرفتار کر لیا گیا،اس کو منگل کے روز فاسٹ ٹریک ٹرائل کے سامن پیش بھی کر دیا گیا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیرس میں قونصل خانہ پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔