۔،۔13 ستمبر 2023 کو فرینکفرٹ میں 20 سالہ نوجوان گرفتار جو ستر سالہ خاتون کو لوٹنا چاہتا تھا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ (نورڈ اینڈ) میں ایک (بیس) سالہ نوجوان نے (ستر) سالہ بوڑھی خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی جسے پولیس نے بروقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نورڈ اینڈ۔ فرینکفرٹ سول تفتیش کاروں نے کل مورخہ 13 ستمبر 2023 کو فرینکفرٹ نورڈ اینڈ میں (بیس) سالہ نوجوان کو گرفتار کیا، پولیس رپورٹ کے مطابق بزرگ شہری کو سب سے پہلے ایک لڑکی نے بیٹی بن کر فون کیا اور روتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک مہلک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اور ایک بچے کی موت واقع ہوئی ہے، اس کے بعد ایک مبینہ (جعلی) مجرم پولیس افسر نے فون پر ہونے والی گفتگو کا حصّہ بنتے ہوئے بزرگ خاتون کو کہا کہ اگر آپ اپنی بیٹی کو حراست سے بچانا چاہتی ہیں تو اس کے لئے (اسی ہزار 80.000) یورو کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ خاتون نے بغیر سوچے سمجھے،بغیر کسی سے مشورہ کئے جعلی پولیس آفیسر کو بتایا کہ میرے پاس نقدی اور کچھ سونے کے زیورات کے علاوہ کچھ نہیں،جس پر بزرگ خاتون کو ہدایات دی گئیں کہ وہ رقم گن لے، پھر زیورات کے ساتھ ایک تھیلے یا بیگ میں ڈالے اور اس سے یہ تھیلا یا بیگ لینے کسی بھی وقت کوئی آ سکتا ہے، پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی فرینکفرٹ کونسٹابلر واخہKonstablerwache کا انتخاب کیا گیا ، سول تفتیش کار اس مقام پر تعینات کر دیئے گئے چوکس سادہ لباس میں پولیس اہلکار اس ہلاقہ میں ہر آنے جانے والے کا جائزہ لے رہے تھے کہ انہیں وہ مشکوک نوجوان نظر آ گیا وہ اس کے قریب گھیرہ تنگ کرتے گئے اور پیچھا کرنے لگے، وہ شخص ایک ٹیکسی میں سوار ہوا کچھ ہی دور اتر کر پیدل چلنا شروع کر دیا، پھر وہ نیچے کی طرف چل کر آیا ہاتھ میں فون پر بات بھی کر رہا تھا وہ ایک مخصوص منزل کی تلاش میں تھا بالآخر اس نے (ستر) سالہ بزرگ شہری کو دیکھا اس کے پاس پہنچا مختصر گفتگو کے بعد خاتون نے بیگ نوجوان کے حوالہ کر دیا اسی وقت فوراََ سول تفتیش کاروں نے چھاپہ مار کر موقع پر بیس سالہ نوجوان کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔