۔،۔ ایریٹیریا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب میں جلا وطن ایریٹیریا کی جھڑپ (تیس) سے زائد پولیس اہلکار زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی میں جلا وطن اریٹیرینز کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں شدید جھڑپ، پولیس افسران پر بھی بوتلوں، لکڑی کی سلاٹوں سے حملہ تقریباََ تیس سے زائد پولیس افسران زخمی اور تیس سے زائد اریٹیرینز بھی زخمی ہونے کی اطلاع ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ ایریٹیریا/سٹٹگارٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں جلا وطن اریٹیرینز کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب پر تقریباََ دو سو کے قریب افراد نے حملہ کر دیا جبکہ حملہ کے دوران پولیس افسران پر بھی بوتلوں، لکڑی کی سلاٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا تقریباََ تیس سے زائد پولیس افسران زخمی اور تیس سے زائد اریٹیرینز بھی زخمی ہونے کی اطلاع، پولیس نے چند افراد کو گرفتار کیا جبکہ عدالت نے سب کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، پولیس ترجمان کے مطابق جو افراد گرفتار کئے گئے تھے ان پر باقاعدہ طور پر عدالتی کاروائی کی جائے گی،ترجمان کے مطابق چند پولیس افسران شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکیں گے۔