۔،۔ محمد جاوید عظیمی کی محمد آفتاب سیف کے ہمراہ ریذڈنٹ ایڈیٹر برائے آسٹریا محمد عامر صدیق سے خصوصی ملاقات۔ نذر حسین۔،۔
٭دورہ آسٹریا پر مدیر اعلی ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل محمد جاوید عظیمی کی محمد آفتاب سیف کے ہمراہ ریذڈنٹ ایڈیٹر برائے آسٹریا محمد عامر صدیق سے خصوصی ملاقات٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہالینڈ/آسٹریا/ویانا۔ ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں اٹھارہ دسمبر سے اٹھائیس دسمبر2023تک معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی اور مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے آسٹریا کی معروف سماجی مذہبی شخصیت اور مراقبہ ہال آسٹریا کے کوآرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی خصوصی دعوت پر آسٹریا کا دورہ کیا۔ اپنے دس روزہ نجی دورے کے دوران انھوں نے متذکرہ اخبار کیریذ یڈنٹ ایڈیٹر محمد عامر صدیق سے خصوصی ملاقات کی اور اخبار کے سلسلے میں ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔عامر صدیق نے حوصلہ افزائی اور پزیرائی کے لئے جاوید عظیمی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران محمد آفتاب سیفی عظیمی بھی موجود رہے اور باہمی گفتگو کا حصہ بنے رہے وریں اثنا محمد عامر صدیق نے مہمانوں کی تواضع گرما گرم لذیذ پیزا سے کی اور آمد پر استقبامیہ کلمات کے ساتھ شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات کے دوران جاوید عظیمی کے ایک سوال پر محمد عامر صدیق نے کہا میں پہلے سے بہت اچھا محسوس کر رہاہوں جبکہ ڈیلی روشنی نیوز کا کام جذبے اور لگن سے جاری ہے۔ جاوید عظیمی نے ان کی مزید صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات پیش کیں۔ اس طویل ملاقات میں سوشل میڈیا اور صحافت پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی جبکہ محمد عامر صدیق نے اپنے کام کرنے کے اسلوب پر تفصیلی آگاہی فراہم کی جو یقیناً قابل ستائش ہے۔ملاقات کے اختتام پر میزبان نے مہمانوں کی آمد اور دعائیہ کلمات پر ان کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا جواباً مہمانوں نے بھی نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے الوداعیہ کلمات بھی ادا کئے۔