۔،۔ کشمیر کے بانڈی پورہ فوجی کیمپ میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ نذر حسین۔،۔
٭مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ فوجی کیمپ میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سیاندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے دوسرا شدید زخمی ہے۔واقعہ میں ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے والے اہلکاروں میں سے کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/مقبوضہ کشمیر/بانڈی پورہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز کشمیر کے بانڈی پورہ فوجی کیمپ میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنے ساتھیوں پر اندھ دھندفائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا،رپورٹ کے مطابق ان اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکار بدحواسی کا شکار ہو گئے انہوں نے سمجھا کہ اچانک حملہ ہو گیا ہے جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو دونوں اہلکار خون میں لت پت پڑے پایا، فائرنگ کرنے والے اہلکار کو بغیر کسی مذاحمت کے گرفتار کر لیا گیا تاہم واقعہ میں ہلاک،زخمی اور گرفتار ہونے والے افسران کب شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔