0

۔،۔مرکزی جامع مسجد اقصی کوبلنز میں 30 ستمبر2023 بروز ہفتہ بعد نماز عصر میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔مرکزی جامع مسجد اقصی کوبلنز میں 30 ستمبر2023 بروز ہفتہ بعد نماز عصر میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

٭رفعت و عزمت اللہ رب العزت کے لئے جو پوری کائنات کا خالق و مالک ہے، بے شمار لاتعداد بے حد و حساب درود و سلام پیغمبر آخر الزماں،محسن انسانیت،محسن کائنات جناب محمد الرسول اللہﷺ کی ذات اقذس پر ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کوبلنز۔ جب کوئی خیر نصیب ہوتی ہے، کوئی نعمت ملتی ہے، میسر آتی ہے تو انسان خوش ہوتا ہے کیونکہ یہ اس کی فطرت ہے کہ وہ رحمتوں کے حصول اور نعمتوں کے وصول پر اظہار فرحت کرتا ہے اور مسرت کا اظہار کرتا ہے،اللہ کا فرمان ہے کہ جب ہماری طرف سے انسان کو کوئی رحمت ملتی ہے تو اس کو فرحت (خوشی) ہوتی ہے۔یہ حکم اہل ایمان کو دیا گیا ہے، لیکن وہاں انسانی فطرت کو بیان کیا گیا ہے چاہے وہ شخص کسی بھی جگہ ہو کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔اگر حضور ﷺ کے آنے پر کوئی خوش نہیں ہے۔اپنے گھر میں پیدا ہونے والے بیٹے پر خوشی منائے تو آمنہ کے لال پر خوشی نہ منائے یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں