0

۔،۔ 30 ستمبر 2023 بروز ہفتہ کو پاک محمدی مسجد فرینکفرٹ(اُبرراڈ) میں بعد نماز مغرب سیرت النبیﷺ کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ 30 ستمبر 2023 بروز ہفتہ کو پاک محمدی مسجد فرینکفرٹ(اُبرراڈ) میں بعد نماز مغرب سیرت النبیﷺ کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

٭چراغ مصطفوی کے سلسلہ میں بروز ہفتہ 30 ستمبر کو محفل سیرت النبیﷺ منعقد کی جائے گی۔اس بابرکت محفل میں سرور کائنات رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پر مفتی محمد احمد۔ امام و خطیب مسجد توحید آفن باخ اور مولانا ابو بکر چکنواری امام و خطیب مسجد ھذا خطاب فرمائیں گے اور ڈاکٹر حافظ قاسم شفیق کا جرمن زبان میں بیان ہو گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ-انتظامیہ پاک محمدی مسجد کی جانب سے بروز ہفتہ 30 ستمبر 2023 بعد نماز مغرب جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس بابرکت محفل میں سرور کائنات رحمت للعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر بیان فرمائیں گے:

• مفتی محمد احمد صاحب – امام و خطیب مسجد توحید آفن باچ
• مولانا ابو بکر چکنواری صاحب – نئے امام و خطیب پاک محمدی مسجد
• ڈاکٹر حافظ قاسم شفیق – پاک محمدی مسجد میں بچوں کی تعلیم کے سربراہ

تمام بیانات کا جرمن زبان میں ترجمہ بھی کیا جائے گا۔

تمام مرد و خواتین بشمول بچوں کو اس بابرکت محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ پروگرام کے بعد کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ضروری گزارشات
ا۔ نماز مغرب کا وقت شام 7:07 ہو گا۔
ب۔ ازراہ کرم وقت کی پابندی ملحوظ خاطر رکھیں۔
ج۔ براہ مہربانی اپنی اپنی گاڑیاں درست جگہ پارک کریں۔

منجانب: انتظامیہ پاک محمدی مسجد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں