0

۔،۔ شوہر سے طلاق،ذہنی دباوُ،اور ذہنی معذوری۔مردہ بچے کی لاش کھانے والی ماں کی عدالت سے بریت۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شوہر سے طلاق،ذہنی دباوُ،اور ذہنی معذوری۔مردہ بچے کی لاش کھانے والی ماں کی عدالت سے بریت۔ نذر حسین۔،۔

٭مصر میں اپنے مردہ بچے کی لاش کھانے والی ماں کی بریت، مصری پبلک پراسیکیوشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے پانچ سالہ بچے کو چھری سے ہلاک کیا جبکہ سر کے کچھ حصہ کھانے کا الزام ہے،جسم کے ٹکڑے کئے لیکن پکڑی گئی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/قاہرہ/زقازیق۔ مصر کے علاقہ زقازیق میں ایک ماں نے اپنے پانچ سالہ بچے کو قتل کر کے اس کا گوشت کھایا، عدالت سے نئے اور دلچسپ حقائق سامنے آئے میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق زقازیق کے علاقہ میں منصورہ کی یونیورسٹی میں سائیاٹری کے پروفیسر کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے ملزمہ کا معائنہ کرنے اور اس کی حالت کا تعین کرنے کے لئے عدالت کی درخواست پر استدعا کی کہ اس کے طبی معائنے کرائے جائیں۔ جس میں خون کی جامع جانچ پڑتال، گردے اور جگر کی رپورٹ۔ (ای ای جی) دماغ کا (ایم آر آئی) ذہانت کا ٹیسٹ اور جسمانی حالت کے دیگر ٹیسٹس سے معلوم ہوا کہ وہ خاتون (بے حس) تھی اور اس کی سوچ میں ظلم و ستم کا وہم تھا کہ اس کی بھابی اور چچا کی بیوی اس کے بیٹے کو جادو ٹونے سے تقصان پہنچا رہی تھی۔رپورٹ میں یہ بھی واضع کیا گیا کہ ملزمہ دور اندیشی میں خرابی۔ معاملات کے ناقص فیصلے اور حالات کی سنگینی کو سمجھنے سے قاصر تھی جبکہ اس کا ماننا تھا کہ اس نے جو گھناونا جرم کیا وہ محض صرف ایک غلطی تھی جس کے بدلے خون بہا ادا کرنا پڑا، شوہر سے طلاق کے بعد وہ بہت زیادہ ذہنی دباو کا شکار تھی، وہ اپنے بچے کے لئے بیماری اور خوف کی حد تک پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ ایک ویران گھر میں رہنے لگی تھی جس میں زندگی کی بنیادی ضروریات کا فقدان تھا،29 سالہ حنا محمد حسن نے اپنے پانچ سالہ بیٹے یوسف کو چھری کے وار سے قتل کیا، شواہد کو ختم کرنے کے لئے جسم کے ٹکڑے کئے اس سے پہلے کے وہ بچے کے اعضاء دفن کر پاتی اسے پکڑ لیا گیا، پریشان کن حالات سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کھانے سے پہلے سر اور دیگر گوشت چولہے پر ابلتے پانی میں پکایا، جرم کا ابتدائی طور پر اس وقت پتہ چلا جب مقتول کے چچا نے خاندانی گھر میں بالٹیوں میں جسم کے اعضاء کو ٹھوکر لگنے پر دیکھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 29 سالہ حنا محمد حسن نے پولیس افسران کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بیٹے کے سر کا کچھ حصہّ اس لئے کھایا کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں