0

۔،۔ ادارہ پاک دارلسلام فرینکفرٹ میں عظیم الشان مرکزی سالانہ جلسہ عید میلاد النبیﷺ اور مشعل بردار جلوس۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ادارہ پاک دارلسلام فرینکفرٹ میں عظیم الشان مرکزی سالانہ جلسہ عید میلاد النبیﷺ اور مشعل بردار جلوس۔ نذر حسین۔،۔

٭ ادارہ پاک دارلسلام فرینکفرٹ میں عظیم الشان مرکزی سالانہ جلسہ عید میلاد النبیﷺ اور مشعل بردار جلوس کا نورانی و خوبصورت اہتمام کیا گیا، یورپین مین ہیٹن فرینکفرٹ کے در ودیوار۔ سب سے اولی ہمارا نبی،اور بردہ شریف سے گونجتی رہیں سڑکوں پر چلتے جرمن اور غیر ملکی افراد نے بے انتہا ویڈیوز بنائیں، کئی افراد نے پوچھا اور سوالات کئے کہ یہ اتنا خوبصورت مشعل بردار جلوس اور سریلی آواز میں (گانے) کا مقصد کیا ہے، جب ان کو بتایا گیا تو سب کا کہنا تھا[شُون) بہت اچھا لگا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں عظیم الشان مرکزی سالانہ جلسہ عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا جبکہ بعد نماز مغرب مشعل بردار جلوس بھی نکالا گیا، جلسہ کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے کیاگیا بعد ازاں خالد محمود قادری نے نعت رسولﷺ پیش کی، رانا محمد آصف نے بہت ہی خوبصورت آواز اور انداز میں جب نعت رسول پیش کی (پھول مہکے بہار آئی، گلزاراں دی گل بن گئی۔۔سرکار جدوں آئے گنہگاراں دی گل بن گئی) تو ہال نعروں سے گونج اُٹھا، قاری و حافظ محمد صدیق مصطفی خطیب مسجد ھذا کا کہنا تھا کہ ہم ثناء خوانی زیادہ کیوں سنتے ہیں۔اس پر بہت اعتراضات ہیں لیکن اس کی حپیپت کیا ہے جن کو پتا ہے وہ کہتے ہیں دل چاہتا ہے آقا کی ثناء اوربندہ سنتا چلا جائے۔ حضور نبی رحمت ﷺ آپ کو مکہ والوں نے بے پناہ ستایا،اتنا ستاتے تھے کے حد کر دیتے تھے نعوذ باللہ من ذالک ٭جب آپ کے دل پر غم بڑھ جاتے تھے تو اس وقت آپ فرماتے تھے۔ حسان ؓ اب ذرا تم ہمارے دل کو خوش کر دو۔آپ کبھی بھی غموں میں ڈوبے ہوں،انسان پے غم آتے ہیں،بعض لوگ غموں کو برا سمجھتے ہیں غم برے نہیں ہوتے۔ غم جب آتے ہیں تو بندے کے لئے بہت کچھ اللہ کی رحمتیں اور برکتیں لے کر آتے ہیں۔غم کی گھڑیوں، پریشانیوں کو بجائے اس کے کہ بندہ واویلا کرے۔کہے میں لُٹ گیا مارا گیا نہیں۔ ممومن کے لئے حکم ہے صبر کرے اس کے ساتھ ساتھ وقت کے گزرنے کا انتظار کرے ٭یہ انتظار کیسے کرنا ہے جب بھی انسان کسی مشکل یا مصیبت میں پھنس جائے کثرت سے درود پاک اور نعت پڑھیں یا سنیں آقا کی برکت سے آپ کو سکون ملے گا۔ پیر سید جعفر شاہ نے پیش کیا۔ جدوں موج دے وچ ذوالجلال آیا، کائنات دی بدل تقدیر دیتی، خزاں گئی، بہار نے لائے ڈیرے۔ہر چہرے تے حسن و جمال آیا۔ رب نے سارے جگ تے پُتر ونڈے جدوں سوہنڑے دی آمد دا سال آیا۔بی بی آمنہ دا جدوں لال آیا۔جو کوئی غم ستائے تو مدینہ یاد کر لینا۔جو دل کو چین نہ آئے مدینہ یاد کر لینا٭ان کے آنے سے محفل میں نئی روح پھونک دی گئی۔ عبد الطیف چشتی الازہری کا فرمانا تھا کہ وقت تھوڑا ہے انہوں نے جرمنی کے تمام شہروں سے آنے والے سادات،نعت خواں حضرات اور محفل کی زینت دوست و احباب اور علماء کرام سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج محفل میں الحاج افتخار الدین ارشد کی کمی محسوس ہو رہی ہے ان کا بھی پیغام ہے کہ دوستوں کا میری طرف سے بھی شکریہ ادا کر دیں، یہ بھی بتاتا چلوں کے اشتہار پر مہمان خصوصی محمد زبیر تبسم کا لکھا ہوا تھا قبلہ مفتی صاحی کے سسر کی وفات پر ان کو پاکستان جانا پڑ گیا، جبکہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک اور عالم دین عطاء کر دیئے پیر طریقت حضرت صاحبزادہ محمد عدنان قادری۔نائب مہتمم دارالعلوم جنیدیہ غفوریہ پشاور پاکستان آپ یورپ کے دورہ پر تشریف لائے تھے ان کو دعوت دی تو وقت نکال کر تشریف لائے۔ ان کا ایک خصوصی خطاب تھا۔ نعت کیا ہے اس پر بیان کروں گا۔ نعت سننا خود حضور اکرمﷺ کی سنت ہے نعت پڑھنا صحابہ کرامؓ کی سنت ہے۔حضرت شاہ عبد الحق محدث دہلوی ؒ نے دربار رسالت کے نعت خوانوں کی تعداد (ایک سو ساٹھ 160) بتائی ہے ان میں جو مشہور ہستیاں ہیں، حضرت حسان ابن صابت٭حضرت کعب ابن مالک٭حضرت عبداللہ ابن رواھا٭حضرت علی مولا کرم اللہ وجہ (جبکہ ایک سو ساٹھ 160) صحابہ کا ذکر کیا گیا ہے۔ بخاری اور مسلم شریف کی ایک حدیث آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں راوی فرماتے ہیں جب حضرت حسان نعت پڑھتے تو اللہ کے محبوب دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھاتے (یا اللہ حضرت حسان میرا نعت خوان ہے ان کی مدد جبرائیل امین کے ذریعہ کر,محمد عدنان قادری نے امریکی مصنف اور فلکیاتی طبیعیات دان مائیکل ایچ ہارٹ کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہارٹ کے خیال میں کامیاب مذاہب کے بانی اور تشکیل دینے والے سب سے زیادہ بااثر جنہوں نے طویل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں کو کافی مضبوطی سے تشکیل دیا اس کی کتاب (دی ہنڈرڈ) کی فہرست میں پہلا شخص اسلامی پیغمبر حضرت محمد ﷺ ہے۔امریکی مصنف اور فلکیاتی طبیعیات دان مائیکل ایچ ہارٹ نے زور دے کر کہا کہ محمد ﷺ مذہبی اور سیکولر دونوں شعبوں میں ٭انتہائی کامیاب٭تھے جو اسلام کی بنیادوں کے ساتھ جزیرہ نما عرب کو متحد کرنے والی ابتدائی مسلمانوں کی فتوحات اور آخر کار ان کی وفات کے بعد ایک وسیع خلافت کے ذمہ دار تھے جبکہ مائیکل ایچ ہارٹ کا یہ بھی ماننا تھا کہ محمد ﷺ نے اسلام کی ترقی میں غیر معمولی طور پر واحد اور ذاتی کردار ادا کیا -۔نماز مغرب ادا کی گئی، لنگر محمد پیش کیا گیا بعد ازاں مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں عاشقان رسولﷺ نے بھر پور شرکت کی۔ روشنیوں کے شہر فرینکفرٹ کے گلی کوچے درود و سلام اور نعروں سے گونج اُٹھے جلوس مختلف گلیوں سے ہوتا ہوا فرینکفرٹ کے مشہور شاپنگ مال (ہاپٹ واخے) کی طرف بڑھتا چلا گیا محمد صدیق پتھروی کا کہنا تھا کہ فرینکفرٹ کی یہ بلند و بالا عمارتیں اللہ اور اس کا ذکر سننے کے لئے بیتاب تھیں آج ہمیں یہ موقع ملا ہے دن قیامت کے فرینکفرٹ کے گلی کوچے اور بلند و بالا عمارتیں اس بات کی گواہی دیں گی کہ عاشقان رسولﷺ کا ذکر فرینکفرٹ میں سنا گیا جس سے در و دیوار مہک اُٹھے۔ہاپٹ واخ۔ پہنچنے پر۔محمد صدیق مصطفائی نے پیاری نعت سنا کر لوگوں کے دلوں کو گرما دیا جبکہ محمد عمران مدنی نے بھی اپنی سریلی آواز میں ہدیہ نعت پیش کی۔جہاں جرمن اور اردو زبان میں خطابات کئے گئے۔ درود شریف پیش کیا گیا اور دنیا کُل کے لئے دعائیں فرمائی گئیں۔ جلوس کی قیادت، ٭ پیر طریقت حضرت صاحبزادہ محمد عدنان قادری ٭عبد اللطیف چشتی الازہری٭ملک محمد صدیق پتھروی٭محمد صدیق مصطفائی٭محمد عمران مدنی٭شوکت اعوان٭قاری محمد عارف٭اور دیگر علماء نے حصّہ لیا۔جبکہ فرینکفرٹ کے نزدیکی گاوُں ڈیٹزن باخ میں مارینہ حُسین جو بچوں کو اردو اور قرآن پاک سکھاتی ہیں اپنے گروپ کے ساتھ جشن آزادی،عید ملن، عید میلاد النبی بھی مناتی ہیں کی قیادت میں بچوں نے ہاتھوں میں جھنڈے اُٹھائے نعتیں سناتے ہوئے میلاد مصطفی کی خوشی میں جلوس نکالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں