۔،۔ امریکا میں ترکی کے سفیر پر آرمینائی باشندوں کے ایک گروپ کا زبانی اور جسمانی حملہ۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ترک خارجہ پالیسی سے متعلق کانفرنس میں آرمینائی باشندوں کے ایک گروپ کی طرف سے شرکاء پر زبانی اور جسمانی حملہ، نوجوانوں نے ان پر پانی پھینکا ان کو حراست میں لے کر مارا پیٹ بھی کی تاہم ترک سفیر اپنی مدد آپ کے تحت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/امریکا/لاس اینجلس۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے تحت امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ترک خارجہ پالیسی سے متعلق کانفرنس میں آرمینائی باشندوں کے ایک گروپ کی طرف سے شرکاء پر زبانی اور جسمانی حملہ، نوجوانوں نے ان پر پانی پھینکا ان کو حراست میں لے کر مارا پیٹ بھی کی تاہم ترک سفیر اپنی مدد آپ کے تحت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا یونیورسٹی میں منعقد ترک پبلک ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے یہ حرکت کی۔ یو ایس ڈپلومیٹک سیکورٹی یونٹ اور لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹی کیمپس میں ایسے واقعات کو بڑھنے سے روکنے کے لئے مداخلت کی اور حفاظتی اقدامات اُٹھائے۔ جبکہ ترکی کی وزارت خارجہ نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا انتہا پسند تارکین وطن گروپوں کی طرف سے تفرت کی زبان استعمال کی گئی۔