0

۔،۔مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات سے جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں عظیم الشان مرکزی جلوس میلاد النبیﷺ نکالا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات سے جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں عظیم الشان مرکزی جلوس میلاد النبیﷺ نکالا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات سے جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں عظیم الشان مرکزی جلوس میلاد النبیﷺ نکالا گیا،جس کی قیادت پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، پیر عثمان افضل قادری ودیگر علماء ومشائخ نے کی۔ جبکہ ہزاروں غلامان رسول نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس پر جگہ جگہ گل پاشی کرکے شاندار استقبال کیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گجرات/ لاہور/ اسلام آباد: (پریس ریلیز) مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات سے جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں عظیم الشان مرکزی جلوس میلاد النبیﷺ نکالا گیا۔ قیادت پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، پیر عثمان افضل قادری ودیگر علماء ومشائخ نے کی۔ جبکہ ہزاروں غلامان رسول نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس پر جگہ جگہ گل پاشی کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔ جلوس جی ٹی روڈ بائی پاس، شاہین چوک، سرگودھا روڈ، سٹاف گلہ سے ہوتے ہوئے چوک جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یارسول اللہ، آمد مصطفی مرحبا مرحبا، لبیک یارسول اللہﷺ، تاجدار ختم نبوت زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ محمدی بیکرز کے سامنے شمع رسالت کے ہزاروں پروانوں سے خطاب کرتے ہوئے مفسر قرآن پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ نبی اکرمﷺ خود بھی بے مثل وبے مثال ہیں اور ان کا میلاد بھی بے مثل وبے مثال ہے۔ آقا سے محبتوں کا اظہار کرنے والے غلامان مصطفی خوش نصیب ہیں۔ حضور کا نور اول الخلق ہے۔ اللہ کریم نے آپ کو رحمۃ للعالمینﷺ بنا کر مبعوث فرمایا۔ آپ سارے انسانوں اور دیگر تمام مخلوقات کیلئے رحمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اعلائے کلمۃ الحق کیلئے عظیم کردار ادا فرمایا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ اور خصوصاً حکمران اسوہ رسولﷺ پر عمل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین کامل ہے، جو عقائد، عبادات، حقوق، اخلاقیات، معاملات، خدمت خلق، سیاست مدن، جہاد، اور جرائم وفتنہ فساد کے خاتمے کے احکامات پر مشتمل ہے۔ جبکہ اغیار کی کچھ قوتیں اسے عبادات تک محدود کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن نظام مصطفی وناموس رسالت وختم نبوتﷺ کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا۔ وطن عزیز سے سود، فحاشی، اور مہنگائی کو ختم کیا جائے اور مسلمانان پاکستان کی دنیا وآخرت سنوارنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیﷺ کا نفاذ ہے۔ اس موقع پر فضا ”ہر دکھ کی دوا۔۔۔ ہے نظام مصطفیﷺ“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اب وطن عزیز کیلئے ضروری ہے کہ صالح، باصلاحیت اور باکردار با اخلاق قیادت کو آگے لایا جائے۔ انہوں نے مستونگ میں جلوس میلاد النبیﷺ پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر شہدا، ان کے لواحقین اور زخیموں کیلئے دعا کروائی گئی۔ جبکہ وطن عزیز پاکستان، حاضرین اور ساری امت مسلمہ کیلئے بھی دعائے خیر کروائی گئی۔

.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں