0

۔،۔ افغانستان کے مرکزی بینک نے (ایک کروڑ چالیس لاکھ) ڈالرز کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ افغانستان کے مرکزی بینک نے (ایک کروڑ چالیس لاکھ) ڈالرز کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭افغانستان میں ڈالرز نیلام کرنے کا فیصلہ مقامی کرنسی کو مارکیٹ میں استحکام دینے کے لئے کیا گیا۔نیلامی کے لئے آج کا دن مخصوص کیا گیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان/کابل۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی،بی این اے، کے مطابق افغانستان کے مرکزی بینک نے (ایک کروڑ چالیس لاکھ) ڈالرز کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا،افغانستان میں ڈالرز نیلام کرنے کا فیصلہ مقامی کرنسی کو مارکیٹ میں استحکام دینے کے لئے کیا گیا۔نیلامی کے لئے آج کا دن مخصوص کیا گیا ہے، یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ مرکزی بینک٭دی افغانستان بینک٭ نے نیلامی کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر رکھے تھے کہ آج کی تاریخ میں نیلامی ہو کر رہے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان سے افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ کے باعث پاکستانی روپیہ شدید دباوُ میں تھا تاہم حکومت کے اہم اقدامات کے سبب روپیہ ایک بار پھر طاقت پکڑنے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں