۔،۔ بنگلہ دیش میں اب تک ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭اے ایف پی کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں اب تک ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی جو کے سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ تعداد ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بنگلہ دیش/ڈبلیو ایچ اُو/ڈھاکہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں اب تک ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی جو کے سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ تعداد ہے،جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے اتوار کی رات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تقریباََ ایک ہزار چھ افراد ابھی تک ڈینگی بخار کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ (دو) لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ سروس کے سابق ڈائیریکٹر نذیر احمد کے مطابق مون سون کے موسم میں پھوٹنے والی وبائی امراض کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ڈبلیو ایچ اُو کے سربراہ نے گذشتہ ماہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈینگی کی وبا بنگلہ دیش میں صحت کے نظام پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے۔ واضح رہے ڈینگی کے علامات میں ٭تیز بخار ٭سر درد ٭متلی ٭اُلٹی ٭پٹھوں میں درد شامل ہے ٭انتہائی سنگین صورتوں میں خون بھی بہنے لگتا ہے۔ بیماری پر بروقت قابو نہ پانے سے یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے خاص قسم کے مچھروں سے پھیلنے والی دوسری قسم کے وائرس جیسے ٭چکن گونیا ٭زرد بخار اور زیکا سے بھی خبردار کیا ہے۔ یہ وائرس بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔