۔،۔ عراق کے علاقہ الحمدانیہ کے شادی ہال میں آگ۔100 سے زائد ہلاک جبکہ ایک سو پچاس زخمی ہوئے۔ نذر حسین۔،۔
٭شادی ہال میں آگ بجھانے والا صرف ایک سلنڈر تھا وہ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔آگ کی شروعات چھت سے ہوئی،چھت پر بنی سجاوٹ جو نائیلون سے بنی تھی پگھلنے لگی، وہ سب کچھ لمحوں میں ہو گیا جس کا کسی کو یقین نہیں تھا دولہا دلہن ابھی تک سکتہ میں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/عراق/بغداد۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی عراق کے علاقہ الحمدانیہ کے ایک شادی ہال میں اچانک نامعلوم وجوعات کی بنا پر آگ بھڑک اُٹھی اور آناََ فاناََ دلہن حنین کی والدہ اور بھائی سمیت خاندان کے دس افراد آگ کی نظر ہو گئے جبکہ شوہر ریفان کے پندرہ رشتہ دار اس سے جُدا ہو گئے۔ دولہا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی آگ لگی میں نے دلہن کو ہاتھ سے پکڑ کر کھینچا اور کچن کے دروازے سے باہر بھاگ گیا، رپورٹ کے مطابق پوری عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی۔