۔،۔ افغان طالبان نے مہاجرین کو نکالنے کے پاکستان کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔نذر حسین۔،۔
٭نیوز کانفرنس میں وزیر داخلہ سرفراز بگتی نے کہا کہ حکومت پاکستان غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رہی ہے۔جس پر طالبان کی عبوری انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد/کابل۔ حال ہی میں دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رہی ہے، جس پر کابل کا رد عمل سامنے آیا ہے، افغان طالبان نے بدھ کے روز ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ٭غیر ملکیوں ٭ کو ملک بدر کرنے کے پاکستان کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا، افغان مہاجرین کے خلاف پاکستان کا رویہ باقابل قبول ہے،پاکستانی فریق اپنے منصوبے پر نظر ثانی کرے۔ افغان مہاجرین پاکستان کے سیکورٹی مسائل میں ملوث نہیں ہیں،جب تک وہ اپنی مرضی سے پاکستان چھوڑتے ہیں اس ملک کو انہیں برداشت کرنا ہو گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن کے ختم ہونے پر تمام غیر قانونی تاریکن وطن کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کے سرکاری ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پہلے اطلاع دی تھی کہ کل 1.1 ملین غیر ملکیوں میں سے جو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں،پہلے مرحلے میں تمام غیر قانونی باشندوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں افغان شہریت رکھنے والوں اور تیسرے مرحلے میں رہائشی کارڈ کے ثبوت رکھنے والوں کو بے دخل کیا جائے گا۔