۔،۔نیو یارک میں (ایک نامعلوم شہری) نے گرل فرینڈ کے سامنے اس کے دوست کو چاقو مار کرہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ریان کارسن ایک سماجی کارکن اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ صبح (چار بجے کے قریب) بس سٹاپ پر بیٹھا تھا،کچھ ہی دیر بعد جیسے ہی وہ دونوں اُٹھے ایک چیختے چلاتے شخص نے اس پر بلا اشتہال چاقو سے حملہ کر دیا آناََ فاناََ اسے شدید زخمی کر دیا زخمی کو کنگز کاونٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو یارک۔بروکلین۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق (صبح چار بج کر دس منٹ) اس وقت پیش آیا جب (بتیس سالہ) سماجی کارکن ریان کارسن اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بروکلین کے بس اسٹاپ پر بیٹھا تھا نامعلوم شخص دونوں کے پاس سے گزر کر آگے چلا گیا جیسے ہی یہ دونوں بنچ سے اُٹھ کر آگے جانے لگے تو اس شخص نے چیختے چلاتے ہوئے ریان کارسن پر حملہ کر دیا مقتول نے جان چھڑانے کی کوشش کی جبکہ ملزم بار بار اس پر چاقو سے حملہ کرتا رہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریان کارسن زمین پر گر پڑا، جان لفوا زخمی کو اس کی گرل فرینڈ نزدیکی کنگز کاونٹی اسپتال لے گئی جہاں اسے نہیں بچایا جا سکا، پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ایک شادی گھر سے واپس آ رہے تھے جب کارسن پر بلا اشتہال حملہ کر دیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق منگل تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔