0

۔،۔ گذشتہ روز شام کے ملٹری کالج پر ڈرون حملے میں کم از کم (سُو) افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ گذشتہ روز شام کے ملٹری کالج پر ڈرون حملے میں کم از کم (سُو) افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭شام کے مغربی شہر حمص میں ایک ملٹری کالج کی گریجویشن تقریب میں بارود سے بھرے ڈرون نے فوجی کالج کو نشنانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے بھی تجاوز کر گئی جبکہ (تین سُو) سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شام/حمص۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (سی این این) کے مطابق شام کے مغربی شہر حمص میں ایک ملٹری کالج کی گریجویشن تقریب میں بارود سے بھرے ڈرون نے فوجی کالج کو نشنانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے بھی تجاوز کر گئی جبکہ (تین سُو) سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں پانچ بچے جبکہ اکتیس خواتین شامل ہیں۔ واضح رہے کسی گروپ نے ابھی تک حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ وزارت دفاع نے جمعرات کو ٭معروف بین الاقوامی جماعتوں کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں ٭ کو مورد الزام ٹہرایا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ شدید زخمی ہونے والوں میں مدعو خاندانوں کے ساتھ ساتھ فارغ التحصیل طلباء بھی شامل تھے۔ شامی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری طاقت اور عزم کے ساتھ دشمنوں کو جواب دیں گے جبکہ جنہوں نے حملہ کی منصوبہ بندی کی ہے ان کو بھی کیفرکردار تک پہنچائیں گے، انہیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔ قدیم شہر حمص جسے کبھی شامی انقلاب کا دارالحکومت کہا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں