-,-پاکستان کے مشہور پنجابی شاعر، دانشور اور سماجی راہنما جناب ملک اعظم کے اعزاز میں بزم ادب سٹاک ہوم، پنجابی ٹاک اور پنجابی اکھر نے ایک تقریب منعقد کی-,-
*پاکستان کے مشہور پنجابی شاعر، دانشور اور سماجی راہنما جناب ملک اعظم کے اعزاز میں بزم ادب سٹاک ہوم، پنجابی ٹاک اور پنجابی اکھر نے ایک تقریب منعقد کی۔ یہ تقریب پنجابی کانفرنس اور مشاعرہ کی صورت میں انعقاد بزم ادب سویڈن کے صدر سہیل صفدر نے اپنے دوستوں کے ساتھ کر کیا۔ سہیل صفدر خود اردو اور پنجابی کے شاعر ہیں اور پنجابی کے فروغ کے لئے سویڈن میں کام کررہے ہیں۔ اس کانفرس اور مشاعرہ کی نظامت محمد فاروق نے بہت خوبصورت انداز میں کی۔ تقریب میں سویڈن کی سرکردہ شخصیات اور علم و ادب سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی*
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی/عارف کسانہ) پنجابی کے شاعر، مصنف اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسر جناب آصف شہکار نے پنجابی زبان کی تاریخ کے بارے تفصیلی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کا شہر ہڑپہ انسانی تہذیب اور ترقی کا اولین مرکز تھا۔ یہیں سے انسان نے دھات کے استعمال اور پہیہ کو ایجاد کیا۔ اخوت سویڈن کے جنرل سیکرٹری عمران کھوکھر صاحب نے پنجاب کی مشہورشخصیات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ ادب، موسیقی، سائنس، سماجی اور دیگر شعبوں میں پنجاب مردم خیز رہا ہے۔ ادیب اور سماجی کارکن ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب نے میاں محمد بخش اور سیف الملوک کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر شہرت سیف الملوک کو حاصل ہوئی ہے، کسی اور پنجابی کتاب کو نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنجابی زبان کی تعلم و تدریس نہ ہونا اور اسے رائج زبان کا درجہ نہ ملنے کے ذمہ دار بھی پنجابی خود ہیں۔ انہوں نے علامہ اقبال کی دو پنجابی نظمیں بھی پیش کی جو اب تک غیر مطبوعہ تھیں جنہیں ڈاکٹر عارف کسانہ نے بچوں کے لئے اپنی پنجابی کتاب “اخلاق سدھار کہانیاں” میں شامل کیا ہے۔ شرکاء علامہ اقبال کا پنجابی کلام سن کر بہت محظوظ ہوئے۔ پنجابی کانفرنس کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف پنجابی شاعر جناب اعظم ملک نے پنجابی زبان کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ سویڈن میں پنجابی زبان سے محبت کرنے والے نہ صرف موجود پیں بلکہ وہ اس حوالے سے سرگرمیاں بھی منعقد کرتے ہیں انہوں نے پنجابی صوفی شاعری کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔ پنجابی کانفرنس کی دوسری نشست پنجابی مشاعرہ تھا جس کی صدارت جناب اعظم ملک نے کی۔ اس مشاعرہ میں جمیل احسن، شہناز انجم، ملک ایوب، سہیل صفدر، زاہد حسین زاہد، آصف شاہکار اور اعظم ملک صاحب نے اپنا کلام سنایا۔ عارف کسانہ نے علامہ اقبال کی دو پنجابی کی نظمیں سنائی۔ جناب اعظم ملک کانفرنس میں حصہ لینے والوں کو اجرک کا تحفہ دیا۔ کانفرنس کے آخر میں شرکاء کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔ پنجابی ٹاک اور بزم ادب سویڈن کے صدر سہیل صفدر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔