0

۔،۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مملکت سعودی عرب غیر مسلح فلسطینیوں کو کسی بھی طرح نشانہ بنانے کو مسترد کرتا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مملکت سعودی عرب غیر مسلح فلسطینیوں کو کسی بھی طرح نشانہ بنانے کو مسترد کرتا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کشیدگی میں اضافہ کو روکنے اور تمام فریقینوں کو بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے امریکا، مصر،قطر اور اردان کے ہم منصب اوریورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے ٹیلی فون پر فلسطین سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا٭

شان پاکسلتان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/امریکا/مصر/قطر/اردن/فلسطین۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کشیدگی میں اضافہ کو روکنے اور تمام فریقینوں کو بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے امریکا، مصر،قطر اور اردان کے ہم منصب اوریورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے ٹیلی فون پر فلسطین سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا،مصری وزیر خارجہ سامع شکری، اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی،قطری وزیر اعظم اور وزیر خرجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم ال ثانی نے غزہ کی صورتحال اور کشیدگی روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔جبکہ دوسری جانب ٭حماس٭کے رہنماء اسمائیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ جنگ صہیونیت کے دل میں داخل ہو چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں